ہرات پر قبضے کے بعد طالبان قندھار بھی پہنچ گئے۔جیل پر کنٹرول۔قیدی چھڑالئے

Aug 12, 2021 | 21:56:PM
ہرات پر قبضے کے بعد طالبان قندھار بھی پہنچ گئے۔جیل پر کنٹرول۔قیدی چھڑالئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغانستان کی صورتحال سنگین سے سنگین تر ہوتی جارہی ہے جبکہ افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور مسلسل کابل کی طرف بڑھ رہے ہیں تازہ پیش رفت میں طالبان قندھار کے احمد ولی اسکوئر اور مسلم چوک تک پہنچ گئے ہیں اور سرپوسہ جیل سے ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ طالبان کے مطابق طویل محاصرے کے بعد جیل کومکمل طور پر فتح کرلیا گیا ہے اور اس میں سے وزاروںقیدیوں کو رہا کر کے محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔


 قبل ازیں طالبان نے ہرات کے پولیس ہیڈکوارٹر زپر بھی قبضہ کیا اور شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ افغان فورسز نے پسپائی اختیار کر لی، گورنر آفس اور پولیس ہیڈکوارٹرز اور دیگر اہم مراکز طالبان کے قبضے میں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے ہیڈکوارٹر زپر قبضے کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی۔طالبان کا دعویٰ ہے کہ پولیس فرار ہوگئی ہے، جبکہ درجنوں فوجی گاڑیاں اور اسلحہ ہمارے قبضے میں آگیا ہے۔


ادھر شہر قندوز کے ائیرپورٹ میں موجود بھارتی گن شپ ہیلی کاپٹر پر بھی طالبان نے قبضہ کر لیا۔ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر بھارت نے 2019 مین افغانستان کو تحفے میں دیا تھا۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کو امریکی انخلا مکمل ہوتے ہی طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپ افغانستان پر حاوی ہوجائیں گے۔ جبکہ حالیہ ہفتوں میں ہزاروں کی تعداد میں عام افغان شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے ہیں جبکہ سینکڑوں یا تو ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔شکست تسلیم۔؟۔۔ افغان حکومت نے طالبان کو شراکت اقتدار کی پیشکش کردی