طالبان کابل پہنچنے والے ہیں ۔۔امریکی شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

Aug 12, 2021 | 22:27:PM
طالبان کابل پہنچنے والے ہیں ۔۔امریکی شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طالبان کی افغانستان کے دارالحکومت کابل کی جانب پیش قدمی کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفاتخانے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں بھی امریکیوں کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت انتہائی محدود ہے۔سفارتخانے کے مطابق خراب سکیورٹی صورتحال اور کم سٹاف کے باعث مدد کرنا مشکل ہورہا ہے۔
 غزنی شہر پر طالبان کے قبضے سے فرنٹ لائن کابل سے صرف 150 کلومیٹر پر آگئی ہے جبکہ آج طالبان کی جانب سے دو صوبائی دارالحکومتوں کے پولیس اسٹیشنز پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی حکام نے یہ کہا تھا کہ طالبان 3 ماہ میں کابل پر قبضہ کر لیں گے جبکہ کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ سب کچھ ایک ماہ میں بھی ہوسکتا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق استعفیٰ ۔۔ اندرونی کہانی سامنے آ گئی