(ما نیٹر نگ ڈیسک)نئی نویلی بھابھی شادی کے 10 ماہ بعد دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، ڈیڑھ ماہ بعد واپس آکر خوفناک قدم اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق دیور بھابھی کے گھر سے بھاگنے اور خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نالندہ کی رہا ئشی شبنم کماری کی ایک سال پہلے راکیش کمار سے شادی ہوئی تھی۔ راکیش شادی کے بعد اپنے کام کے سلسلے میں دلی چلا گیا جس کے بعد شبنم کماری کا دیو ر سے معاشقہ چلا اور شادی کے تقریباً 10 ماہ بعد دونوں گھر سے فرار ہوگئے۔
شبنم اور کندن ڈیڑھ ماہ تک گھر سے غائب رہے جس کے بعد وہ واپس آئے اور گھر جانے کی بجائے ریلوے سٹیشن پر ہی زہر کھالیا۔ زہر خورانی کی وجہ سے کندن کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ شبنم کماری کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زوہیب چاہتے تھے کہ نازیہ حسن کی شادی کسی سے بھی نہ ہو۔۔گلوکا رہ کے سابق شوہر کا انکشاف