(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کا کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی
جمعے کے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 3 روپیہ 88 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 216 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 218 روپے 88 پیسے سے کم ہو کر 215 روپے کی سطح پر گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کام کرگئے ہیں، تجارتی خسارہ کم ہونے سے روپے پر پریشر میں کمی ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 20 اگست تک 1.20 ارب ڈالر ملنے کی خبروں پر روپے پر پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ڈونر ایجنسی سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
خیال رہے انٹر بینک میں ڈالر 239 روپے 37 پیسے کی بلند سطح سے اب تک 24 روپے 37 پیسے سستا ہوچکا ہے۔