ملتان کی میڈیکل یونیورسٹی میں بھارتی ترانے کی گونج،ترنگا لہرانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملتان کی میڈیکل یونیورسٹی میں دونظریہ پاکستان کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ۔بھارتی قومی ترانہ وندے ماترم کی گونج ،بھارتی ترنگا بھی لہرا دیا گیا ۔
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں دو قومی نظریہ پاکستان کے چیتھڑے کردیے گئے،ایک تقریب کے دوران ہندو رسومات کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ،بھارتی گانوں پر رقص کیا گیا تو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے نیچے بھارتی ترنگا لہرا گیا ۔بات یہیں نہیں رکی بھارتی ترانہ وندے ماترم بھی گایا گیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے تقریب کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پاکستان میں تو پی ٹی آئی کی سیاست انڈیا اور امریکہ کی مخالفت میں شروع اور ختم ہوتی ہے۔ حیرت ہے پی ٹی آئی کے پنجاب حکومت سنبھالتے ہی صوفیوں کے شہر ملتان کی سرکاری نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں انڈین جھنڈا لہرا اٹھا، ترانا بندے ماترم گونج اٹھا۔
پاکستان میں تو PTI کی سیاست انڈیا اور امریکہ کی مخالفت میں شروع اور ختم ہوتی ہے۔
— Asif Chaudhry (@asif_28) August 11, 2022
حیرت ہے PTI کے پنجاب حکومت سنبھالتے ہی صوفیوں کے شہر ملتان کی سرکاری نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں انڈین جھنڈا لہرا اٹھا، ترانا بندے ماترم گونج اٹھا۔
وہ بھی بابائے قوم کی تصویر کے سائے تلے۔ pic.twitter.com/d59QT22931