الیکشن کمیشن مشکل میں: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Aug 12, 2022 | 11:14:AM
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 ستمبر تک جواب طلب کر لیا
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار وفاقی وزیر مرتضیٰ محمود کی جانب سے ظفر ہاشمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپیہ مضبوط ہونے لگا

 درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173 اور 174 میں تبدیلیاں کی گئیں، حلقہ بندیاں کر کے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 20 کی خلاف ورزی کی گئی۔

 درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں حلقہ بندیوں سے متعلق 5 اگست 2022 کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائئیکورٹ نے پنجاب کے حلقہ پی پی 82، 83 اور 84 کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔