(24نیوز)پاکستان کے لیے کوہ پیمائی کی دنیا سے ایک اور اچھی خبر،شہروز کاشف ،سرباز خان اور نائلہ کیانی نے گشبروم I چوٹی سر کر لی۔
8 ہزار 68 میٹر بلند چوٹی تینوں کوہ پیماؤں نے مختلف اوقات میں سر کی،سرباز خان اب تک 12 بلند پاکستان اور نیپال کی چوٹیاں سر کر چکے ہیں،دنیا کے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے
کوہ پیما شہروز نے برطانوی ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12روز میں توڑ دیا،ایڈریانا نے 30 جولائی کو 10 بلند ترین چوٹیاں 21 سال کی عمر میں سر کی تھیں۔شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالے صرف دوسرے پاکستانی ہیں۔
ضرور پڑھیں:ناروے کی کوہ پیماء کرسٹن ہریلا کی شاندار کامیابی
واضح رہے کہ شہروز کاشف کی نظریں تمام 14 چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کے ریکارڈ پر ہیں۔شہروز اس سال شیشاپنگما، چوایو اور داولاگیری بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اگلے سال مارچ میں اناپورنا سر کر کے ریکارڈ مکمل کر لیں گے۔