تشہیری پیغامات سے کیسے جان چھڑائی جائے؟

Aug 12, 2022 | 11:42:AM
پی ٹی اے,خرم مہران,ڈو ناٹ کال رجسٹر, موبائل فون,24نیوز
کیپشن: موبائل فون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آپ کے نہ چاہتے ہوئے موبائل فون پر ایسے ایسے ٹیکسٹ میسیجز آجاتے ہیں جنہیں دیکھ کرموبائل فون صارفین کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کبھی کبھی تو ان سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے،ان پیغامات سے کیسے جان چھڑائی جائے ؟

تشہیری پیغامات سے جان چھڑانا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے،لیکن یہ کھوج لگانا پڑے گا کہ صارفین کے ذاتی نمبر ان تشہیری کمپنیوں کے پاس کیسے پہنچتے ہیں ؟ اکثر پاکستانی شکایات کرتے ہیں کہ نجی برانڈز کی جانب سے فون پر تشہیری پیغامات کے سلسلے سے تنگ ہیں۔لیکن ان تشہیری میسجز سے جان چھڑانے کے لیے کیا کرنا چاہیے، یہ وہ نہیں جانتے۔

پی ٹی اے کو کئی ایسی شکایات موصول ہوئیں جو پاکستان میں بننے والے مختلف کپڑوں کے برانڈز کی طرف سے تشہیری میسجز کے بارے میں تھیں۔ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا یہ شکوہ تھا کہ انھیں متواتر محتلف برانڈز کی طرف سے اشتہارات آتے رہتے ہیں جو بلاک کرنے کے باوجود بھی نہیں رکتے۔

ضرور پڑھیں :ملتان کی میڈیکل یونیورسٹی میں بھارتی ترانے کی گونج،ترنگا لہرانے لگا

پی ٹی اے کے ترجمان خرم مہران  نے اس کا آسان حل بتادیا ،کہتے ہیں کہ   تشہیری پیغامات کو بلاک کرنے کے لیے صارفین اپنے موبائل نمبر کو ’ڈو ناٹ کال رجسٹر‘ میں درج کرا دیں۔انہوں نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صارفین اگر کسی مخصوص برانڈ کی جانب سے پیغامات موصول نہیں کرنا چاہتے تو ان سب‘ لکھ کر اسی برانڈ کے شارٹ کوڈ یعنی اسی میسج کے جواب میں بھیج دیں۔ یہ شارٹ برانڈ کوڈ ہر موصول ہونے والے میسج کے نیچے موجود ہوتا ہے۔


وہ مزید کہتے ہیں کہ  صارفین اپنے موبائل فون آپریٹر جیسے کہ جاز، یوفون اور زونگ سے بھی ایسے پیغامات کو روکنے کے لیے مدد لے سکتے ہیں۔