شہباز گل پر تشدد: عمران خان کا بڑا ردعمل آگیا

Aug 12, 2022 | 12:05:PM

 (ویب ڈیسک) شہباز گل پر مبینہ تشدد کے معاملے پر عمران خان کا ردعمل آگیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کئے جانے والے جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:(ن) لیگ نے تحریک انصاف کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت اور کس کے احکامات پر شہباز گل پر ظلم کیا جا رہا ہے ؟ اگر اس نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے مگر محض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانے کے لئے پوری ڈھٹائی سے آئین اور تمام قوانین پامال کئے جا رہے ہیں، عدلیہ اس کا نوٹس لے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر خوار بچی کی ماں کو محض اس لئے اٹھا لیا گیا کہ اس کا خاوند شہباز گل کےلئے کام کرتا ہے، لوگوں کو مجرموں کے گروہ کے سامنے سجدہ ریز کرنے کےلئے خوف کے ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں