زائد المعیاد کھانے کی اشیا کی مارکیٹنگ کرنے والا گرو ہ پکڑا گیا

Aug 12, 2022 | 12:14:PM
زائد المعیاد کھانے, پشاور ,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر , فوڈ آئٹمز ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زائد المعیاد کھانے کی اشیا کی مارکیٹنگ کرنے والا گرو ہ پکڑا گیا،کس کس برانڈ کی اشیا فروخت کرتے تھے؟ انتظامیہ نے سب اگلوا لیا ۔مال برآمد کرکے ملزموں کو جیل میں ڈال دیا ۔

زائد المعیاد اشیا بیچنے والے گروہ کے خلاف کارروائی پشاور کے علاقے میں کی گئی ، گروہ  مبینہ طور پر معیاد ختم ہونے والی برانڈڈ کھانے کی اشیاء کی دوبارہ مارکیٹنگ میں ملوث تھا۔اطلاعات کے مطابق  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  پشاور سلیم ایوبی نے دلزاک روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مارا  جہاں سے  مبینہ طور پر معیاد ختم ہونے والی برانڈڈ اشیائے خوردونوش کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا۔

ضبط شدہ اشیائے خوردونوش میں چاکلیٹ، ببلگم، چپس، کافی اور دودھ کا پاؤڈر شامل ہے۔یہ گینگ ضلع بھر سے ایکسپائرڈ برانڈڈ فوڈ آئٹمز اکٹھا کرتا تھا اور پراڈکٹس پر ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنے کے بعد دوبارہ مارکیٹ کرتا تھا۔ ٹیم نے گروہ کے ارکان کے قبضے سے ہزاروں اسٹیکرز، سٹیمپ اور پیکنگ کا سامان برآمد کیا۔  گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔