آئی ایم ایف نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی

Aug 12, 2022 | 12:54:PM

ویب ڈیسک: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ یعنی اظہار آمادگی کا خط مل گیا ہے۔ 

پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے لیٹر آف انٹینٹ مل گیا۔پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ بھی جاری ہے اور امریکی ڈالر آج مزید 3 روپے 60 پیسے کم ہو کر 205 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے  کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر  کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔

مزیدخبریں