ممنوعہ فنڈنگ کیس: وفا قی حکومت کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ویب ڈیسک )وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ آف انکوائری ٹیم کو فریق بنا کر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور سیما ضیاء نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انکوائری پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نےدرخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کے خلاف جن تین بینک اکاؤنٹس کی بنیاد پر انکوائری کی جارہی ہے وہ بند ہیں، سیاسی مخالفت کی وجہ سے ان کے خلاف غیر قانونی انکوائری شروع کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اور انکوائری معطل کرکے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو کوئی آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اب تک پاکستان تحریک انصاف کے کئی سینیئر رہنمائوں کے خلاف انکوائری کی درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔ اور اب تک سابق سپیکر اسد قیصر سمیت کئی لوگوں کو ایف آئی اے نے طلب کیا ہیں۔