(24 نیوز ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی امریکی حکام سے ملاقاتوں پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے امریکی سفیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی ہے۔
ریحام نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی امریکی سفارت کاروں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔
ریحام خان نے لکھا ’اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی' کے پی' نے امریکی سفیر کی انتشار خان سے ویڈیو کال پر بات بھی کروائی لیکن قوم یوتھ کو ابھی بھی امریکی سازش کا چورن بیچا جارہا ہے‘۔