(ویب ڈیسک)امریکی سازش کا بیانیہ دم توڑ گیا ،عمران خان نے امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنے کیلئے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں ،معاہدہ بھی سامنے آگیا ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے 6 ماہ کے لیے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پرلابنگ فرم فینٹن آرلوک کی خدمات حاصل کی ہیں ، کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی۔معاہدے کے مطابق کمپنی آرٹیکلز چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوزکا اہتمام کرے گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے معاہدے کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کردیں ۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حکومت ختم کیے جانے پر کہا تھا کہ میری حکومت ختم کرنے کیلئے امریکا نے سازش کی ۔آج تک وہ اسی بیانیے کو لے کر چل رہے ہیں ۔