ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں اکاؤنٹس کی چھان بین کے لیےچاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقيقات میں اکاؤنٹس کی چھان بین کے لیےچاروں صوبوں بشمول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد ميں ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کریں گی، جب کہ ان کی 6 رکنی ٹیم میں اجمل صدیق، سردار اللہ بابر، اصغر بلوچ، ریحانہ کوثر اور ارباب عباسی شامل ہوں گے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں ایف آئی اے کی ٹیم محمد علی ابڑو، محمد راشد بھٹی، افروز احمد کلہواڑ اور راجہ محمد امتیاز پر مشتمل ہوگی۔خیبر پختونخوا کی 5 رکنی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آفتاب بٹ کریں گے، جب کہ ان کی ٹیم میں افضل نیازی، طاہر خان، عرفان اللہ اور صائمہ ندیم شامل ہوں گی۔
سندھ زون ون کی 5 رکنی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کریں گی، اور اس ٹیم میں رؤف شیخ، سبین غوری، آفتاب وٹو اور راحت خان شامل ہیں۔پنجاب زون ون ٹیم کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عامر اقبال ہوں گے، اور ٹیم میں محمد یوسف،شاہد علی اور عرفان خان شامل ہیں،