پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے،ارسلان خالد وزیر اعلیٰ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو معاون خصوصی مقرر کر دیا اور ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو بطور معاون خصوصی وزیر اعلیٰٰ پنجاب تنخواہ الاونسز اور سرکاری مراعات بھی دی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ ارسلان خالد اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں بشریٰ بی بی ارسلان خالد کو سیاسی مخالفین کو غدار قرار دینے کی مہم کا کہہ رہی ہیں۔