امریکا نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

Aug 12, 2022 | 16:55:PM

(ویب ڈیسک)امریکا نے افغانستان میں شکست کے ایک سال بعد بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا ۔

امریکی فوج کے جنرل نے کہا ہے کہ دوحہ امن عمل اور دوحہ معاہدہ افغانستان میں شکست کی وجہ بنے۔ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا غلطی تھی لیکن افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا میرا فیصلہ نہیں تھا۔

ضرور پڑھیں :سازشی بیانیہ دفن،عمران خان کا معاہدہ سامنے آگیا

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل کنیتھ میکنزی کا کہنا تھا کہ میری رائے میں امریکی افواج کو افغانستان میں رکنا چاہیے تھا، م 2500 امریکی فوجی اہلکاروں کا ایک ساتھ مکمل انخلا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ مجھے خدشہ تھا کہ امریکی فوج ہٹے گی تو افغان حکومت گر جائے گی۔افغان حکومت کو ہمارے جانے کا یقین ہو گیا تھا جو ان کی شکست کا سبب بنا۔شکست کا الزام افغانستان میں موجود امریکی کمانڈروں پر لگانا آسان ہے لیکن حقیقت میں یہ افغان اور امریکی حکومت کی ناکامی تھی۔

یاد رہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا تھا۔

مزیدخبریں