(24نیوز)مسلم لیگ ق کے پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے پارٹی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں چودھری سالک کی پارٹی رہنماوں سے تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی ۔پارٹی رہنماوں نے چودھری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا ۔اس موقع پر چودھری سالک حسین نے کہا کہ مخلص،محنتی کارکن پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں،مسلم لیگ ایک فعال اورمتحرک جماعت ہے،مسلم لیگ ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے،مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سازشی بیانیہ دفن،عمران خان کا معاہدہ سامنے آگیا