پی ٹی آئی کالاہور جلسہ، ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹا دیں

Aug 12, 2022 | 17:53:PM

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 13 اگست کو ہاکی سٹیڈیم جلسے کی اجازت دینے کے خلاف درخواستیں نمٹادیں۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت نے کہا کہ یہ متعلقہ افسران کا کام ہے کہ وہ کہاں جلسہ کی اجازت دیتے ہیں،جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر درخواستگزاروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرے،یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں۔عدالت نے حکم دیا کہ سٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے،نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی،آسٹرو ٹرف لگانے کا کام  پنجاب حکومت کرے گی،عدالت نے حکم دیا کہ آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے، بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں۔
اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پر امن جلسہ ہونے جا رہا ہے،درخواست گزار بتائیں کہ ان کے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں،آسٹرو ٹرف کو محفوظ رکھا ہے، اس کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی مفاد میں کام کرنا ہوتا ہے۔ 
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ جو ٹرف اتاری ہے وہ واپس کیس اور کب لگائی جائے گی؟ اس موقع پر سرکاری وکیل کا کہناتھا کہ نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائے گی، پرانی آسٹرو ٹرف تھوڑی پھٹ چکی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ اگر سٹیڈیم کو نقصان ہو گا تو اس کا ازالہ کون کرے گا؟
یہ بھی پڑھیں:ق لیگ کے رہنماوں کا چودھری شجاعت کی قیات پراعتماد کا اظہار

مزیدخبریں