وزیرداخلہ نےبنی گالاپر ریڈسے روک دیا

Aug 12, 2022 | 20:23:PM

(24نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سعودی عرب (مکہ) سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان سے ٹیلیفون پررابطہ کیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے سے روک دیا، شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی گرفتاری پر بھی آئی جی اسلام آباد سے اظہار ناراضگی کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالا میں روپوش ہے۔گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے آئی جی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا کے مکینوں سے گفتگوکے ذریعے ملزم ڈرائیور کی حوالگی سے متعلق معاملہ حل کیا جائے۔ عدم تعاون کی صورت میں مجھے آگاہ کیا جائے۔ بنی گالا ریڈ کرنے سے پہلے اجازت لی جائے۔وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ شہباز گل کالیب ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرنے کیلئے اسکے ڈرائیور کو ہرصورت گرفتار کیا جائے۔دوران گرفتاری چادراور چار دیواری کا مکمل خیال رکھا جائے۔ ڈرائیورگرفتاری اورشہباز گل کے مقدمے میں شواہد اکٹھا کرنے کے عمل کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کی جائے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو اسکے بچے سمیت گرفتار کرنے بھی پر آئی جی اسلام آباد سے اظہارناراضگی کیا ۔ان کا کہناتھا کہ گھریلو خواتین کو گرفتار کرنا ہماری حکومت یا مسلم لیگ (ن) کی پالیسی اور روایت نہیں۔ایسے کسی بھی عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا سندھ کیلئے 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

مزیدخبریں