(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکاکہناتھا کہ امپورٹڈ حکومت سے کوئی چیز کنٹرول نہیں ہو رہی ہے،سیاست ہوتی رہتی ہے، ہمیں سب سے پہلے پاکستان کا سوچنا چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کل کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،مخالفین کو دبانے کیلئے ایف آئی اے سے تحقیقات کروائی جا رہی ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ شہباز گل کے بیان پر تحقیق ہو رہی ہے،تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد پارٹی پالیسی بیان دے گی ،اسد قیصر نے کہاکہ شہباز گل نے کوئی غلط کام کیا ہے تو قانون کے مطابق سزا ہونی چاہئے،شہباز گل کے ساتھ ابھی جو ہو رہا ہے وہ غلط ہے،سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میں کہتا ہوں قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے،پاک فوج کو کمزور کرنے کا مطلب پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کو این اے 245 ضمنی الیکشن سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی