عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں دو فیصد تک کم ہوگئیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روزعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی،خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 97.44 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔علاوہ ازیں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپیہ مضبوط ہونے لگا