عمران خان سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی و انتظامی امور، سیاسی صورتحال تبادلہ خیال ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور عمران خان کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں کل کے جلسے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، عمران خان نے پنجاب حکومت کے کاروباری مراکز کےلئے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر فواد چودھری اور شفقت محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عمران خان نے پنجاب کے عوام کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراءکے اقدام کی تعریف کی۔ محرم الحرام خصوصا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا
وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات خصوصا احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو صوبے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ نےبنی گالاپر ریڈسے روک دیا