رشوت لینے کا الزام، یوکرین کے اعلیٰ فوجی افسران برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یوکرین میں رشوت لینے کے الزام میں اعلیٰ فوجی افسران کو برطرف کردیا گیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ فوج میں بھرتی کیلئے رشوت لینے پرتمام 24 ریکروٹمنٹس چیف کو برطرف کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، خورشید شاہ کا بڑادعویٰ
گزشتہ ماہ اوڈیسا ریجن میں ایک ریکروٹمنٹ آفس میں بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ایک سوبارہ فوجداری مقدمات کھولے گئے تھے۔