معروف بھارتی اداکارہ جیا پرادا کو قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ جیا پرادا کو چنئی کورٹ نے چھ ماہ جیل اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیس کئی برس پرانا ہے اور اس میں اداکارہ کے بزنس پارٹنر رام کمار اور راجا بابو بھی مجرم پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چنئی میں اداکارہ ایک سینما ہال کی مالک تھیں اور معاشی بحران کی وجہ سے اسے بند کردیا گیا، سینما ورکروں نے تنخواہوں میں کٹوتی پر اداکارہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
جیا پرادا نے مبینہ طور پر کٹوتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ تھیٹر اسٹاف کے تمام بقایاجات ادا کردیں گی اور انہوں نے عدالت سے کیس کو ختم کرنے کی درخواست بھی کی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ مہر بانو کی نئی بولڈ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
عدالت نے اداکارہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ جیل اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
جیا پرادا 70 اور 80 کی دہائی کی بالی وڈ اور تیلگو انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ ہیں اور اپنے عروج کے زمانے میں انہوں نے شوبز چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا تھا اور وہ اب بی جے پی کا حصہ ہیں۔