9 مئی کے واقعات کی سزاسب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہئے،علی محمد خان

Aug 12, 2023 | 10:28:AM

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہےکہ 9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے مگر اس کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔

علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی احتجاج سیاسی مقامات پر تو ہوسکتا ہے، کینٹ کے علاقوں میں نہیں۔ 

 ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کےرہنماعاطف خان کا بیٹا گرفتار
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دعوؤں پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ خواب جاگتے ہوئے نہیں راتوں کو دیکھنے چاہئیں۔

مزیدخبریں