یہ سب ٹوپی ڈرامہ، نگراں وزیراعظم کا نام پہلے سے طے شدہ ہے،شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں نام انہوں نے فائنل کیا ہوا ہے ایسے ہی اہمیت جتا رہے ہیں اور میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، یہ کمپنی کی مشہوری کے لئےجتنے مرضی دن لگالیں ،پاکستان کی سیاسی زندگی کے سیاہ ترین 16 مہینے تھے جو انہوں نے لگائے۔
سربراہ شیخ رشید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ عوام ووٹ کے ذریعے انکو شکست فاش دیں گے، سیاسی طور پر انہوں نے اقتصادی معاشی اور مالیاتی عوام کا جنازہ نکال دیا ہے، امید ہے شہباز شریف اور نام نہاد اپوزیشن لیڈر آج نگران وزیراعظم کا اعلان کردیں گے اور بات الیکشن کمیشن تک نہیں بڑھنے دیں گے۔
امید ہےشہباز شریف اور نام نہاد اپوزیشن لیڈر آج نگران وزیراعظم کا اعلان کردیں گےاور بات الیکشن کمیشن تک آگے نہیں بڑھنے دیں گےیہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں نام انہوں نے فائنل کیا ہوا ہےایسے ہی اہمیت جتا رہے ہیں اور میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں یہ کمپنی کی مشہوری کے لئےجتنے مرضی دن لگالیں…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 12, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غریب کو زندہ مار دیا ہے غریب کے گھرآٹا گھی چینی بجلی کا بل بچوں کی فیس گھر کا کرایہ وہ دینے کے قابل نہیں رہا، شہروں میں لوٹ مار شروع ہو چکی ہے، خانہ جنگی کا ماحول ہے اورکل سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہے اور جو یہ نئی تاریخ دیتے تھے کہ نواز شریف کل آ رہا ہے پرسوں آ رہا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سب خواہشوں پر پانی پھر گیا ہے 90 دن میں الیکشن کروانے ہونگے اور جو سلوک انہوں نے عوام سے رواں رکھا ہے اس کے انتقام لینے کا وقت آ گیا ہے 13 اگست رات 11 بجے میں لال حویلی کے باہر قوم سے خطاب کروں گا۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کےرہنماعاطف خان کا بیٹا گرفتار
اگر ضرورت پڑی تو آج شام بھی ایک ٹویٹ جاری کروں گا کیونکہ میرے گھر کے نزدیک اور میرے رشتے داروں اور میرے ملازموں اور جس طرح یہ میرے رات کو 2 ملازم اٹھا کر لے گئے ہیں اور انکو لاپتہ کر دیا ہے یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔