عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت جلد مقرر کرنے کی ہدایت

Aug 12, 2023 | 11:44:AM
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت جلد مقرر کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( روزینہ علی)اسلام آباد ہائیکورٹ  نےچیئرمین  تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کیخلاف ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

حکمنامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کاامتحانی طریقہ کارتبدیل ،طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر آ گئی

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست استدعا کر رکھی ہے۔