(جمال الدین جمالی) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ سیمت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈر میں 14 روز کیلئے توسیع کر دی گئی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔
اس دوران خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پر پابندی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری
تفتیشی افسر نے خواتین ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے کے چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، کچھ مہلت دی جائے۔
خدیجہ شاہ سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع کردی گئی۔ خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔