(شاہین عتیق) ویلنشیاء ٹاؤن کی کوٹھی میں کام کرنے والی بارہ سالہ سویرا اور سمیرا سمیت 6 افراد کو کاہنہ پولیس کے مبینہ طور پر کوٹھی مالک کے ساتھ مل کر غائب کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
بچیوں کی معمر دادی انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ دادی کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے بچیوں کو کام پر لگوایا تھا لیکن کوٹھی مالک نے چوری کا الزام لگا کر بچیوں سمیت اُن کے والدین کو تقریباً 20 دن سے گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: شہری پر تشدد،رسیوں سے باندھ دیا،مکینوں نے اپنی عدالت خود لگا لی
دوسری جانب وکیل کا کہنا ہے کہ ایڈیشن جج کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے جس پر عدالت کی جانب سے پولیس کو 6 افراد کو پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔