(24 نیوز)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سینٹیر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم نامزد کردیا ہے،وزیر اعظم کی سمری پر صدر مملکت نےدستخط کردئیے ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ نگران وزیر اعظم ہوں گے۔سینیٹر انوارالحق کاکڑ کون ہیں؟
انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹ کےانتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 12 مارچ 2018 کو سینیٹر کے طور پر حلف اٹھایا۔ انہوں نے ایک نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کی بنیاد رکھنے میں کردار ادا کیا۔
ضرور پڑھیں:شہباز ،ریاض ملاقات میں سرپرائز ،سینیٹر انوارالحق کاکڑ نگران وزیر اعظم نامزد
انوارالحق کاکڑ نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ،انوار الحق کاکڑ بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کے چئیرمین بھی ہیں،انہوں نے 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ سے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا،انوار الحق کاکڑ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔