شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیئے ہیں۔
نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے،شہبازشریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دےدیا گیا اور ان کی رہائش گاہ پر پروٹوکول دستے پہنچ گئے،ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا