(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پروڈکشن کمپنی"پنک لاما فلمز" کے نام سے ہونے والی دھوکہ دہی سے مداحوں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بین الاقوامی پروڈکشن کمپنی کے حوالے سے پھیلنے والی غلط معلومات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کردیا۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک طویل نوٹ جاری کیا جس میں انہوں نے کمپنی کی مستند ای میل واضح کرتے ہوئے بتایا کہ " میری فلم کمپنی "پنک لاما" سے رابطہ کرنے کا واحد ای میل ایڈریس یہ ہے۔"
مہوش حیات نے کسی بھی دھوکے کانشانہ بننے سے خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ "اگر کوئی بھی میرے یا کمپنی کے نام سے اس کمپنی کا نمائدہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو جان لیں کہ یہ دھوکہ دہی اور جعلی ہے۔"
اداکارہ نے مزید لکھا کہ"اگر آپ ان سب معلومات کے بعد بھی کسی دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں تو یہ ہماری زمہ داری نہیں ہوگی۔"انہوں نےلکھا کہ "یہ ایک مجرمانہ جرم ہے اور اگر آپ ایسے لوگوں کو دیکھتے ہیں تو براہ کرم اطلاع دیں۔"
یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پروڈکشن کمپنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "میں آپ کو ایک ایسی چیز سے متعارف کرانے کے لئے بہت پُرجوش ہوں جس پر میں کچھ عرصے سے کام کر رہی ہوں۔"
مہوش حیات نے اپنی کمپنی کے حوالے سے مزید بتایا تھا کہ "میں نے برطانیہ میں پنک لاما فلمیں شروع کی ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ بیانیہ تشکیل دینے کا واحد طریقہ ہے کہ ہم کون ہیں اور ہم کس کے لیے کھڑے ہیں"۔