انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ، ہماری توجہ اس طرف نہیں تھی، خورشید شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرف نہیں تھی، جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہئے۔
پی پی رہنما اورسابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کمیٹی کے ساتھ ملکر پانچ نام دیئے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک خیبرپختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا، انہوںنے کہاکہ جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہئے،انہوںنے کہاکہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں جب نگران حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا۔
سابق وزیرنے کہاکہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے، انہوںنے کہاکہ انوار الحق کاکڑ اگر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: شازیہ منظور کیساتھ دوران شو بد تمیزی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل