یوم آزادی، صدر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کمی کی منظوری دیدی

Aug 12, 2023 | 21:00:PM
یوم آزادی، صدر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کمی کی منظوری دیدی
کیپشن: عارف علوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کمی کی منظوری دےدی،سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوااور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا،اس کے علاوہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاؤں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو کہ 65 سال سے زائد عمر کے ہیں اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا،18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاو¿ں میں کمی کی منظوری دی ۔

یہ بھی پڑھیں:انوا رالحق کاکڑ کا نام کہاں سے آیا؟ خورشیدشاہ نے بڑا انکشاف کردیا