پی ٹی آئی ، ن اورق لیگ کے رہنمااستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Aug 12, 2023 | 21:37:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے رہنماﺅں نے پارٹی سے راہیں جدا کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ق ارشاد نذیر گل اور جنرل سیکرٹری ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی لاہور ڈیوڈ گل، نائب صدر ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی سمی گل نے استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما میاں خالد محمود سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی ؛ صدر علوی کا قیدیوں کی سزاﺅں میں بڑی کمی کا اعلان، کس کس کو فائدہ پہنچے گا؟ اہم خبر آگئی
مسلم لیگ ن کے رہنما منصف گل نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کے دوران آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا، محمد اعجاز نجار اور سابق صدر پی ایس ایف اوکاڑہ رانا علی نے بھی استحکام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
آئی پی پی سینئر رہنما میاں خالد محمود نے تمام رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کے مفلر بھی گلے میں پہنائے،سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انوا رالحق کاکڑ کا نام کہاں سے آیا؟ خورشیدشاہ نے بڑا انکشاف کردیا

مزیدخبریں