سعودی عرب: سیاحتی علاقے ابھا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، ٹھنڈ میں اضافہ

Aug 12, 2023 | 21:45:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) سعودی عرب کے علاقے ابھا اور جبل السودا میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے جل تھل ہوگیا جبکہ گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔

بارش کے باعث قدرتی نظاروں کی رعنائیوں اور دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا، اس دوران موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملکی اور غیرملکیوں کی بڑی تعداد ابھا پہنچ گئی۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نے مقامی باشندوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ ’وہ بارش سے بچاؤ کیلئے ضروری تدابیر کا مشورہ دیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیے: مسجد الحرام، نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران امام کعبہ کی طبیعت اچانک خراب،ویڈیو سامنے آگئی

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق موسمیات کے  قومی مرکز کی رپورٹ میں بتایا کہ ’جمعہ سے پیر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔ 

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ ژالہ باری بھی ہوگی‘۔ 

مزیدخبریں