(رمشا مقصود) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارانور عباس کی نئی "میک اپ " لک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر متحر ک رہتی ہیں اوراپنی ویڈیو ز ، تصاویر سمیت روز مرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی رہتی ہیں،جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے .
اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں میک اپ کے بعد ویڈیو بناتے اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ فن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کے ہمرا دو میک اپ آرٹسٹ بھی کھڑے ہوتے ہیں جو اداکارہ کا میک اپ مکمل کر کے دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ ویڈیو میں اداکارہ نےاپنے میک اپ میں اپنے لپس کو نمایاں کیا ہے، جبکہ پیچھے کھڑا میک اپ آرٹسٹ بھی کہہ رہا ہوتا ہے دیکھیں کتنی اچھی لک آئی ہے اور ہونٹوں کی او شیپ بناتا ہے، جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ یہ ویڈیو اپلوڈ ہو گی تو آجاؤ ، اور وہ بڑے انداز سے مڑتے ہوئے چلا جاتا ہے۔"
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہاہے ، جبکہ کئی صارفین تو ویڈیو میں پہنے ان کے سرخ رنگ کے جوڑے کو بھی خوب پسند کر رہے ہیں، ایک صارف کا لکھنا تھا کہ آہ آپ تو بہت ناراض لگ رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے اداکارہ سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ "میں آپ سے ایک بار پھر پوچھتا ہوں، ہر وقت اتنا خوبصورت نظر آنا کیسا لگتا ہے!؟"