ملکی ترقی کیلئے انوار الحق کاکڑ کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرینگے، چودھری سرور

Aug 12, 2023 | 23:18:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سرور نے نئے نگران وزیراعظم کو مبارکباد اور ملکر کام کرنے کی بڑی آفرکردی۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ کو پاکستان کا نگران وزیراعظم مقررہونے پر مبارکبا دیتا ہوں،مجھے بڑی خوشی ہے بلوچستان سے ایک پشتون کو پاکستان کا وزیراعظم بنایا ہے، ان کا کہناتھا کہ میرا ہمیشہ سے ایک موقف رہا ہے کہ ہمیں محرومیوں کے شکار علاقوں کو سب سے زیادہ سپورٹ کرنا چاہئے، فاٹا ہو یا بلوچستان کے علاقے، ہمیں ان کو اوپر اٹھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم منظوری،فوادچودھری نے اہم ٹوئٹ داغ دی
ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے انوارالحق کاکڑ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے،جی ایس پی پلس ہو یا کوئی بین الاقومی سطح کا مسئلہ ہو، میں رضاکارانہ خدمات نگران حکومت کو پیش کرتا ہو،بغیر کسی عہدے اور لالچ کے میں اپنے خرچے پر نگران حکومت کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہو۔
ان کا کہناتھا کہ 2013 میں جی ایس پی پلس کے حصول کیلئے گورنر ہونے کے باوجود اپنے خرچ پر مختلف ممالک کے دورے کئے، جی ایس پی پلس حاصل کیا اور اس پر حکومت کے کسی قسم کے اخراجات نہیں کئے۔

یہ بھی پڑھیں: انوا رالحق کاکڑ کا نام کہاں سے آیا؟ خورشیدشاہ نے بڑا انکشاف کردیا

مزیدخبریں