سکھر: 2 گروپوں میں تصادم، 3 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

Aug 12, 2024 | 00:09:AM
سکھر: 2 گروپوں میں تصادم، 3 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بزدار) سکھر کے علاقے باگڑجی کے کچے میں 2 گروپوں میں تصادم کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سکھر کے باگڑجی تھانے کی حدود میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ کا واقع پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد جان بحق ہو گئے، فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی گروپ کے 6 افراد ہلاک  ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین سگے  بھائی میھر ، چھتل اور راجہ شامل ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں  ہلاک ہونے والوں میں مقتولین کا بھانجہ واجد بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار کو 4سال قید کی سزا سنا دی گئی

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں باپ چھتل اور اس کا بیٹا معشوق شامل ہے، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے گروپ کا ایک شخص بابو جتوئی مارا گیا ہے، فائرنگ واقعے میں جانبحق ہونے والے تمام 7 افراد پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس کو 5 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، فریقین میں زمین کے تنازعہ پر دیرینہ تنازعہ چل رہا ہے۔