سیالکوٹ: بس کی ٹکر سے  موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

Aug 12, 2024 | 09:23:AM
سیالکوٹ: بس کی ٹکر سے  موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں اشفاق )سیالکوٹ میں پسرور روڑ پر منی بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ،  حادثے میں میاں ،بیوی جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پسرور تھانہ صدر کے علاقہ ڈسکہ روڑ پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔ حادثہ میں جا ں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت  55سالہ عبد الرشید اور 50سالہ نسیم اختر کے نام سے ہوئی۔

 ریسکیو اور مقامی پولیس نے نعشوں کو ضروری کروائی کیلئے پسرور ہسپتال منتقل کردیا ۔سیالکوٹ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹیوٹا منی بس ڈرائیور موقع سے فرار  ہو گیا۔