عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا،بھارتی گلوکارکمارسانوکی تردید
فیس بُک پر گردش کرنےوالی آڈیو میری آواز نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے نامورگلوکار کمار سانو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کردی۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کمار سانو کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کنسرٹ میں گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
کمار سانو نے اس حوالے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک وضاحتی پوسٹ جاری کی ہے جس میں اُنہوں نے کہاہے کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا،سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر گردش کرنے والی آڈیو میری آواز نہیں ہے بلکہ وہ آواز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال کرکے بنائی گئی ہے۔گلوکار نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسی لیے میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گانے سے متعلق خبر جعلی اور جھوٹی ہے۔
بھارتی گلوکار نے بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا سنگین اور غلط استعمال ہے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔