انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا،ٹیسٹ سیریز میں کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی

Aug 12, 2024 | 09:33:AM
انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا،ٹیسٹ سیریز میں کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی سریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دی 100 لیگ میں رن لینے کے دوران بین سٹوکس زخمی ہوگئے، زخمی ہونے کے بعد سٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین سٹوکس کو پیدل ہی چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا، بین سٹوکس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

 واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں اب کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔