سائنس فکشن فلم "اوتار" کا تیسرا حصہ کب ریلیزہوگا؟اہم اعلان سامنے آگیا

ہالی وڈفلم کا دوسرا حصہ "اوتار : دی وے آف واٹر" دسمبر 2022 میں سینمائوں کی زینت بناتھا

Aug 12, 2024 | 09:54:AM

(ویب ڈیسک)دنیابھر میں باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی معروف فلم ساز جیمز کیمرون کی سائنس فکشن فلم "اوتار" کا تیسرا حصہ19 دسمبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گا،اس حوالے سے فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اہم اعلان سامنے آگیاہے۔

اس ہالی وڈفلم کا دوسرا حصہ "اوتار : دی وے آف واٹر" دسمبر 2022 میں سینمائوں کی زینت بناتھااوراب امریکی میڈیا کے مطابق  اس فلم کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے  فلم کے تیسرے حصہ کا کام بھی مکمل کرلیا ہے،اس حوالے سے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے بتایاہے کہ فلم کے تیسرے اور چوتھے پارٹ کیلئے ایڈوانس میں کام کرلیا گیا ہے تاکہ فلم کے کرداروں کی شباہت میں وقت کےساتھ تبدیلی نہ آجائے۔

   جیمز کیمرون نے  ڈی 23 ایکسپو میں اعلان کیا تھا کہ فلم کے تیسرے حصے کا نام "اوتار : فائر اینڈ ایش" ہوگا،دوسری طرف ڈزنی نے اعلان کیا ہے کہ "اوتار : فائر اینڈ ایش" 19 دسمبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
 واضح رہے کہ "اوتار: دی وے آف واٹر" نے محض 19 دن میں دنیا بھر سے ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کمائی کرکے خود کو تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 15 فلموں میں شمار کروالیاتھا۔ہالی وڈکی  تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی ٹاپ تھری فلموں میں سے دو جیمز کیمرون کی فلمیں ہیں،سال 2019 ء میں ایک وقت میں "اوینجرز: اینڈ گیم" نے "اوتار" کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا تاہم بعد میں ایک بار پھر جیمز کیمرون کی فلم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔"اوتار: دی وے آف واٹر" ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکی کمائی کے ساتھ "جراسک ورلڈ" فلم سیریز کی تمام فلموں کی کمائی سے بھی آگے ہے۔

مزیدخبریں