بغیراجازت گاناکیوں چلایا؟کینیڈین گلوکارہ کی ڈونلڈ ٹرمپ پرشدیدتنقید
کسی حال میں بھی اپناگانا سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی، سیلین ڈیون
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم "ٹائی ٹینک" کا ٹائٹل سانگ گانے والی معروف کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کواپنی انتخابی مہم کے دوران ان کاگانابغیراجازت ریلی میں چلانے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست مونٹانا میں اپنی ایک انتخابی ریلی کے دوران گلوکارہ کا گانا "مائی ہارٹ ول گو آن" چلایا ہے جس پر سیلین ڈیون کاشدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سائنس فکشن فلم "اوتار" کا تیسرا حصہ کب ریلیزہوگا؟اہم اعلان سامنے آگیا
مقبول گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مداحوں کو آگاہ کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں میرے گانے کو میری اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا ہے،سیلین ڈیون نے واضح طور پر کہاہے کہ وہ کسی حال میں بھی اس گانے کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتیں۔