مشہور پاکستانی گلوکارہ انتقال کرگئیں

Aug 12, 2024 | 10:52:AM
مشہور پاکستانی گلوکارہ انتقال کرگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہورپاکستانی سنگر اورموسیقار ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔

 ہانیہ کا انتقال 11 اگست بروز اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ۔ اس خبر کی تصدیق زیب عرف زیب بنگش نے انسٹاگرام کے ذریعے کی۔

 ہانیہ اسلم کا تعلق کوہاٹ خیبر پختونخوا سےتھا۔ وہ کوک سٹوڈیو کی موسیقار زیب بنگش کی کزن تھیں اور یہ پاکستان موسیقی کی ایک مشہور جوڑی تھی۔

  اس جوڑی نے اردو کے ساتھ ساتھ کئی دوسری زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں ، جن میں ترکی ، پشتو، وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مل کر کئی جادوئی دھنیں تخلیق کیں، خاص طور پر کوک سٹوڈیو پران کی تخلیق کی گئی دھنوں کو بے حد پسند کیا گیا۔

 شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورسوشل میڈیا صارفین نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک ان کواوران کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔