وزارت ہوا بازی کا کر پشن میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقا ت کا فیصلہ

Aug 12, 2024 | 11:07:AM
وزارت ہوا بازی کا کر پشن میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقا ت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)وزارت ہوابازی نے سول ایوی ایشن کے بڑے منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی  نے بھرتیوں اور منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے  مطابق سی اے اے میں براہ راست بھرتیوں کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،سی اے اے کے شعبہ فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایس کیو ایم ایس، ایرومیڈیکل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈاریکٹرز کی بھرتیوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سٹاف لیول کی بھرتیوں میں میرٹ کیخلاف ورزی کی گئی،بھرتیوں میں میرٹ کیخلاف ورزی پر شعبہ ایچ آر حکام کے متعلق وزارت ہوابازی کو شکایات ملی ہیں، جس کے بعد  وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا،سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان