(آئمہ خان،بسیم افتخار)ڈالر کی اونچی اڑان میں معمولی کمی،انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی ہوئی،ڈالر 278.55 روپے سے کم ہوکر 278.50 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامنفی آغاز ہوا۔100انڈیکس میں 285پوائنٹس کے بعد 100انڈیکس 78284کی سطح پرآگیا۔