ہالی ووڈ کی ڈراؤنی فلم "بیٹل جوس ٹو" کا فائنل ٹریلر ریلیزہوگیا

فلم چھ ستمبر کو امریکی سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Aug 12, 2024 | 11:16:AM
ہالی ووڈ کی ڈراؤنی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی فینٹیسی ڈراؤنی فلم "بیٹل جوس ٹو" کا فائنل ٹریلر ریلیزکردیا گیا جبکہ فلم چھ ستمبر کو امریکی سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 "بیٹل جوس "30 مارچ 1988 کو ریلیز ہوئی تھی اوریہ اس وقت کی ایک کلاسک ہارر فلم تھی جس میں مزاح،خوف اور فینٹیسی کے منفرد انداز شامل تھے جس کی وجہ سے یہ  فلم شائقین کو آج بھی یاد ہے۔

فلم"بیٹل جوس"  کی کہانی ایک نوجوان جوڑے ایڈم اور باربرا میٹ لینڈ کے گرد گھومتی ہے جو ایک کار حادثے میں مارے جاتے ہیں اور بھوت بن کر اپنے ہی گھر میں رہنے لگتے ہیں،پھران کے گھر میں ایک نیا خاندان Deetzes رہنے کے لئے منتقل ہوتا ہے تو Maitlands انہیں ڈرانے کی کوشش کرتی ہے لیکن جب  تمام کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو وہ ایک شرارتی اور غصے والے بھوت کی مدد لیتی ہے جس کا نام Betelgeuse ہے، اب وہ اس کو بلانے کے لئے تین بار اس کانام لیتی ہے تو وہ آ جاتا ہے۔

 اس فلم کو ٹم برٹن نامی معروف فلمساز نے ڈائریکٹ کیا ہے جوڈرائونی اورعجیب فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں ، اس فلم میں بھی وہ مضحکہ خیز اور خوفناک چیزوں کو آپس میں ملاتے دکھائی دیں گے۔