پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ انتقال کر گئے

Aug 12, 2024 | 11:17:AM
 پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (24نیوز)پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے، الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

 مراد سدپارہ سکردو میں 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے، پاک فوج نے 4 کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ پہنچایا تھا،مراد سدپارہ 5 ہزار میٹر کی بلندی سے گرے تھے، مراد سدپارہ سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے  تھے۔

ایاز شگری نے بتایا کہ چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے۔